ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نوٹ بندی کے بعد جمع پرانی کرنسی کی معلومات عوامی کرے:یچوری

حکومت نوٹ بندی کے بعد جمع پرانی کرنسی کی معلومات عوامی کرے:یچوری

Sun, 26 Mar 2017 12:43:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے مودی حکومت پر ہفتہ کو حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس نے نوٹ بندی کے بعد بینکوں میں جمع بند ہوئے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ کی معلومات عوامی نہیں کی ہے۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ہفتہ کو ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت اتنی غیر فعال ہے کہ ابھی تک اس نے چلن سے بند ہوئے نوٹوں کی گنتی نہیں کی ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اس میں کیاحرج ہے۔انہوں نے حکومت سے نوٹ بندی کے بعد جمع پرانی کرنسی کی معلومات عام کرنے کو کہا۔غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8نومبر 2016کو نوٹ بندی کا اعلان کیاتھااور30دسمبر2016تک لوگ بینکوں میں اپنے پرانے نوٹ بدلوا سکتے ہیں ہندوستانی تارکین وطن جو ایسا نہیں کرسکے۔ وہ 31مارچ 2017تک اپنی پرانی کرنسی قانونی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ریزرو بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔


Share: